وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ کی شرکت: اجلاس میں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ ذاتی طور پر شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بھی خصوصی طور پر اجلاس کا حصہ ہیں۔
آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ باقاعدہ منظوری کے لیے کونسل کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ وفاق کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران جاری مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ اور اہداف کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔