اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا آج ہونے والا اہم اجلاس ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، جو اب کل (منگل کو) وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شیڈول اس اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جانا تھا۔ اس اہم بیٹھک میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر اراکین کی شرکت شیڈول ہے۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اب کل صبح 11:30 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے، جس میں سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (APCC) کی جانب سے تجویز کردہ 4,715 ارب روپے کے ریکارڈ مجموعی ترقیاتی بجٹ اور 4 فیصد اقتصادی شرح نمو (GDP) کے اہداف کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ یہ اجلاس اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا متوقع ہے۔