Get Alerts

طلبا اور والدین پر مزید بوجھ کا امکان، سٹیشنری پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

 طلبا اور والدین پر مزید بوجھ کا امکان، سٹیشنری پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

لاہور:کاپی، قلم، پنسل اور رجسٹر سمیت بنیادی تعلیمی و دفتری سامان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیشنری سیکٹر کو دی گئی ٹیکس رعایت ختم کرنے کی شرط کے بعد حکومت فنانس بل 2026-27 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو یکم جولائی سے طلبہ، والدین، دفتری ملازمین اور کاروباری طبقے کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹیکس میں ممکنہ اضافے کے باعث نہ صرف تعلیمی اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے بلکہ دفاتر اور نجی اداروں میں بھی اسٹیشنری کی لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین اور صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث تعلیمی اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے، اور نئی ٹیکس شرح سے عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ٹیگز: