اڑی حملے میں گرفتار دونوں پاکستانی طالبعلم پاکستان پہنچ گئے

اڑی حملے میں گرفتار دونوں پاکستانی طالبعلم پاکستان پہنچ گئے

لاہور: اڑی حملے میں گرفتار 2 پاکستانی طالبعلموں کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔ طالبعلموں کو بی ایس ایف نے واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دونوں طلباء کے اہلخانہ بھی موجود تھے جنھوں نے اپنے بچوں کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں لڑکوں کو گزشتہ سال ستمبر میں اڑی حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 2 روز قبل بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے رہا کیا تھا۔

این آئی اے نے لڑکوں کے حوالے سے اپنی حتمی رپورٹ میں لکھا تھا کہ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث نہیں تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اڑی میں واقع بھارت کے فوجی اڈے پر 18 ستمبر 2016 کو حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی فوج نے اس حملے کے الزام میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو کشمیری لڑکوں فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید کو گرفتار کر کے سہولت کاری کا الزام لگایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں