پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اور پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ حنا ثانی کینیڈا میں گرفتار

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اور پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ حنا ثانی کینیڈا میں گرفتار

ٹورنٹو : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی  پرواز پی کے 789 پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ائیر ہوسٹس  ماڈل اور معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں۔

واضح  رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

مصنف کے بارے میں