ترجمان دفتر خارجہ نے نے ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے نے ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر مسترد کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے نے ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مودی سرکار کو ایک مرتبہ پھر شرمسار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی 4 نان ملٹری اور نان سویلین ٹارگٹس پر 6 سٹرائکس کیں ،اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے۔

ڈاکٹر فیصل نے مکار دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کوبے نقاب کرتے ہوئے کہا مودی سرکار اور بھارتی میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کے الزام کی بھی تردید کردی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا پلوامہ حملہ ایل او سی سے دور ہوا ،جس میں مقامی بارود اور گاڑی استعمال ہوئی۔

اس کے باوجود بھی وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی۔داخلی سیاسی مفاد کی خاطر حالیہ اقدامات کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔