Get Alerts

کامران مرتضیٰ پر حملہ، سپریم کورٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان 

کامران مرتضیٰ پر حملہ، سپریم کورٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے  سینئر وکیل ایڈووکیٹ کامران مرتضی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے   کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ حکمرانوں کی ایما پر اسلام آباد پولیس نے کامران مرتضی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔ ان پر تشدد کیا۔ پارلیمنٹ لارجرز میں پولیس آپریشن کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ بار  ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کئی اراکین زخمی ہوئے۔حکمران جان بوجھ کر سازش کے تحت غیر جمہوری قوتوں کو جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان نے ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت کی مکمل آزادی دے رکھی ہے۔حکومتی مشینری اور ملوث عناصر فوری طور پر اس واقعہ پر معافی مانگیں۔ کامران مرتضی سمیت تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔