گوادر کے بارش سے متاثرین  کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے:سرفراز بگٹی

گوادر کے بارش سے متاثرین  کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے:سرفراز بگٹی

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  کاکہنا ہےکہ گوادر کے بارش سے متاثرین  کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔
اسلام آباد میں سعودی سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ  گوادر کے بارش سے متاثرین  کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔
ان کاکہنا تھاکہ    گوادر کے بارش سے متاثرین افراد کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں۔ گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، یہاں کبھی اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی حکومت کا امداد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، گوادر کے لوگ سیلابی بارشوں سے متاثر ہوئے، ہم نے ایک ہفتے میں لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، بلوچستان کی نئی حکومت تمام چیلنجز سے نمٹے گی۔
این ڈی ایم اےنے سعودیہ ریلیف کے تعاون سے بارش متاثرین کے لیے امداد گوادر روانہ کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سامان روانہ کیا۔875 ٹن امدادی سامان بذریعہ کنٹینرز اسلام آباد سے گوادر کے لیے روانہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں