Get Alerts

کشیدگی کا گیارہواں دن :متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے

 کشیدگی کا گیارہواں دن :متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے گیارہویں دن ملک کے فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق پندرہ بیلسٹک میزائل داغے گئے جن میں سے بارہ کو فضائی دفاع نے فضا میں تباہ کر دیا، جبکہ تین میزائل سمندر میں گر گئے۔ اسی دوران بھیجے گئے اٹھارہ بغیر پائلٹ طیاروں میں سے سترہ کو دفاعی نظام نے روک لیا۔

وزارتِ دفاع نے کہا کہ قومی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک رہا اور متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کے ذریعے ممکنہ خطرات کو ناکام بنایا۔ دفاعی اور سکیورٹی ادارے ملک کے فضائی دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، اور جدید ٹیکنالوجی اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔ وزارتِ دفاع نے بتایا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ ادارے قومی سلامتی کے لیے باہمی رابطے میں ہیں۔

ٹیگز: