Get Alerts

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے فلیش فلڈ کا خطرہ

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے فلیش فلڈ کا خطرہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث فلیش فلڈ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے بتایا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: