اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو ملکی محصولات میں اضافے اور ٹیکس چوری کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے محصولات (Revenue) کا ہدف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں اور اس میں معاونت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اجلاس میں ایف بی آر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انسانی مداخلت کم کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ایف بی آر محصولات میں اضافے کے لیے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے۔