Get Alerts

بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا قدم: وزیراعظم کا جمعہ کی اضافی تعطیل اور سخت کفایت شعاری کا اعلان

بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا قدم: وزیراعظم کا جمعہ کی اضافی تعطیل اور سخت کفایت شعاری کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک کی موجودہ علاقائی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے حوالے سے انقلابی اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کا سب سے بڑا فیصلہ توانائی بچت کی خاطر ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا ہے۔
وزیراعظم نے معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ان اقدامات کے سخت نفاذ پر زور دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے     نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک خصوصی نگرانی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔    یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔    شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ان اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ (تیسرے فریق سے معائنہ) بھی کرایا جائے گا۔
وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو واضح ہدایات جاری کیں کہ سادگی اور بچت کے فارمولے پر سختی سے عمل کیا جائے۔
توانائی اور اخراجات بچانے کے لیے حکومت نے 'ورک فرام ہوم' (گھر سے کام) کے نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نظام کے نفاذ سے متعلق اپنی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم آفس کو جمع کرائیں۔

ٹیگز: