Get Alerts

رمضان المبارک کا آخری عشرہ: ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی بہار، لاکھوں فرزندانِ اسلام معتکف

رمضان المبارک کا آخری عشرہ: ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی بہار، لاکھوں فرزندانِ اسلام معتکف

لاہور/کراچی : ماہِ صیام کا تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ملک بھر کی مساجد میں روحانی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ آج شام غروبِ آفتاب سے قبل لاکھوں مسلمان سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے اعتکاف بیٹھ گئے، جس کے ساتھ ہی مساجد میں تسبیح و مناجات اور ذکرِ الہیٰ کی گونج بڑھ گئی ہے۔
پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی جامع مساجد میں اعتکاف کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام آخری عشرے کی برکات سمیٹنے اور لیلۃ القدر کی تلاش میں معتکف ہوئے ہیں۔ فیصل مسجد اسلام آباد، بادشاہی مسجد لاہور اور جامع مسجد میمن کراچی سمیت بڑی مساجد میں معتکفین کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں ان کے لیے سحر و افطار کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں بھی آخری عشرے کا آغاز ہو گیا ہے جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے خوش نصیب عبادت الہیٰ میں مصروف ہیں۔  اس سال حرمین شریفین میں مجموعی طور پر 15 ہزار افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
 سعودی حکام کی جانب سے معتکفین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں اور ان کے قیام و طعام کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے۔اعتکاف کا مقصد دنیاوی مشاغل سے کٹ کر اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنا ہے۔ معتکفین آخری عشرے کی طاق راتوں میں اللہ کے حضور گریہ و زاری، توبہ و استغفار اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

ٹیگز: