Get Alerts

افغانستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے: چین کا طالبان رجیم پر سخت وار

افغانستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے: چین کا طالبان رجیم پر سخت وار

نیویارک :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے طالبان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پڑوسی ممالک کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین ان تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔
چینی مندوب نے القاعدہ، داعش خراسان، بی ایل اے (BLA) اور ٹی ٹی پی (TTP) کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فو کونگ نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں دہشتگردی کے باعث متعدد چینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خطرے کو تسلیم کریں اور اپنی سرزمین سے ان عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔

ٹیگز: