Get Alerts

افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب ، پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی

افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب ، پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے بعد افغان طالبان نے ان متاثرہ علاقوں تک میڈیا کی رسائی روک دی۔ یہ اقدام طالبان کی دہشت گردوں کی سرپرستی اور ان کے منافقانہ رویے کو مزید واضح کرتا ہے۔

دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکومت نے پاکستانی فضائی حملوں کے متاثرہ علاقوں میں افغان میڈیا اور شہریوں کی رسائی محدود کر دی۔ ریاستی زیر انتظام میڈیا نے صرف ضلع بہسود کے ایک ملبے کی فوٹیج دکھائی، لیکن دیگر تباہ شدہ ٹھکانے نظر انداز کیے گئے۔ پکتیکا، خوست، اور ننگرہار کے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے بعد طالبان فورسز نے کئی علاقے گھیر لیے، اور ان مقامات پر صحافیوں کی رسائی بھی مسترد کر دی گئی۔

یہ پابندیاں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ طالبان اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں اور ان کے اثرات کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق، ان علاقوں میں دہشت گرد کئی سالوں سے اپنے خاندانوں کے ساتھ مقیم ہیں، اور ان کے ٹھکانے طالبان کی مکمل سرپرستی میں ہیں۔

ماہرین کے مطابق طالبان کی جانب سے میڈیا کو رسائی نہ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں، بشمول فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان، کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ طالبان کی طرف سے میڈیا پر پابندی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو چھپانے اور حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگز: