عمران-جہانگیر نااہلی کیس، چیف جسٹس کا لیگی رہنماﺅں کے تبصرے پر اظہار برہمی

عمران-جہانگیر نااہلی کیس، چیف جسٹس کا لیگی رہنماﺅں کے تبصرے پر اظہار برہمی

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنیوں کےخلاف کیس کی سمات ہوئی۔ کیس سے متعلق لیگی رہنماوں کے تبصرے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے شدید اظہار برہمی کیا

۔ انھوں نے دانیال عزیز اور حنیف عباسی کو روسٹرم پر بلا لیا اور  استفسار کیا کہ بتائیں آپ سے کیا امتیازی سلوک ہو رہا ہے؟۔ ہم بہت تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں آخری بار کہہ رہے ہیں کہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بے اعتباری اور بے اعتمادی کی بیماری کو ختم کریں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا ہم مکمل طورپراس کیس پرکمنٹ کرنے سے روک دیں گے اور آپ کی آزادی اظہار رائے کیا ہے اس کی تشریح ہم نے کرنی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ اگر عدالت سے متعلق کوئی غلطی ہو گئی ہے تو معاف کر دیں۔ ان کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

اس سے پہلے 3 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران بھی سپریم کورٹ کے احاطے میں سیاسی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کرنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت شروع نہیں ہوتی اور فریقین پہلے ہی میڈیا پر بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم بار بار کہہ چکے کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں