Get Alerts

پاکستان کے فضائی حملوں میں بھارتی فوج کو 26 دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کا نقصان، بھارت کا اعتراف

پاکستان کے فضائی حملوں میں بھارتی فوج کو 26 دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کا نقصان، بھارت کا اعتراف

نئی دہلی /  راولپنڈی: بھارتی فوج نے پاکستان کی حالیہ جوابی کارروائیوں میں بھارتی دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو ہونے والے نقصان کا سرکاری طور پر اعتراف کر لیا ہے۔ بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے اپنے حملوں میں بھارت کے 26 مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں ایئربیسز اور دیگر اہم دفاعی تنصیبات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں بھارتی ایئربیسز، جن میں ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ شامل ہیں، کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حملوں میں خاص طور پر ہائی اسپیڈ میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا تھا، تاہم اس بات کی بھی وضاحت کی کہ مکمل تباہی کسی بھی تنصیب میں نہیں ہوئی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دعوے بے بنیاد ہیں اور بھارتی فوج نے اپنے دفاع میں موثر کارروائیاں کیں۔

ٹیگز: