Get Alerts

ڈھاکہ ٹیسٹ: نوجوان بلے بازوں کا تاریخی ڈیبیو؛ اذان اویس کی سنچری اور عبداللہ فضل کی ففٹی

ڈھاکہ ٹیسٹ: نوجوان بلے بازوں کا تاریخی ڈیبیو؛ اذان اویس کی سنچری اور عبداللہ فضل کی ففٹی

ڈھاکہ :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی نوجوانوں نے اپنی بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ کھیل کے تیسرے روز لنچ بریک تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے ہیں۔

آج کے کھیل کا محور ڈیبیو کرنے والے بلے باز اذان اویس رہے، جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری داغ کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے 14 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی۔ ان کا بھرپور ساتھ ایک اور ڈیبیو ٹینٹ عبداللہ فضل نے دیا، جنہوں نے اپنی پہلی ہی اننگز میں 60 رنز بنا کر نصف سنچری مکمل کی۔

دیگر بلے بازوں میں امام الحق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم مڈل آرڈر مشکلات کا شکار نظر آیا۔ کپتان شان مسعود صرف 9 رنز بنا سکے جبکہ سعود شکیل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسپنر مہدی حسن نے 3 اور فاسٹ باؤلر تسکین احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ماہرین کے مطابق نئے کھلاڑیوں کی اس غیر معمولی کارکردگی نے پاکستان کو میچ میں مستحکم پوزیشن فراہم کر دی ہے۔

ٹیگز: