خبر لیک تحقیقاتی کمیٹی اجلاس آج، ایک ماہ میں رپورٹ پیش کر ے گی

خبر لیک تحقیقاتی کمیٹی اجلاس آج، ایک ماہ میں رپورٹ پیش کر ے گی

اسلام آباد: انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔  کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈعامر رضا خان کریں گے۔ سات رکنی کمیٹی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شاہ زیب ، محتسب پنجاب نجم سعید ، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سمیت تین خفیہ اداروں آئی ا یس آئی ، آئی بی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر وزرات داخلہ نے 7 نومبر کو کمیٹی کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔