Get Alerts

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ پولیس کےمطابق فائرنگ کاواقعہ نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا۔

موٹرسائیکل پر دو نامعلوم مسلح افراد نےایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوار عبدالحکیم نامی شخص ہلاک جبکہ میر وائس نامی شخص زخمی ہوگیا۔حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔