Get Alerts

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف کل یوم استقلال منایا جائے گا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف کل یوم استقلال منایا جائے گا

سری نگر: بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری کل  یوم استقلال منائیں گے۔ بھارتی مظالم کے خلاف لال چوک تک آزادی مارچ کیا جائے۔ نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔

یوم استقلال کی اپیل حریت کانفرنس نے کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 125 ویں روز  بھی کرفیو ہے ۔ وادی میں آج بھی صورتحال کشیدہ ہے۔

گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ، جسے روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام راستے بند کردیے۔