Get Alerts

ڈیرن سیمی کے بعد کرس جورڈن کا بھی پشتو میں پیغام جاری

ڈیرن سیمی کے بعد کرس جورڈن کا بھی پشتو میں پیغام جاری

لاہور: ویسٹ انڈین سابق کپتان ڈیرن سیمی کے بعد ایک اور کیربین کھلاڑی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ۔ کرس جورڈن بھی پشتو میں پیغام لے کر میدان میں آگئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ 12نومبر کوہورہی ہے ،جس کا انتظار ایک طرف توپاکستانی شائقین کرکٹ کو ہے تو دوسری طرف ڈرافٹنگ میں شامل پلئیرز بھی اس کا انتظار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیاپر کرس جورڈن نے پشتوزبان میں اپنے زلمی فینز اور انتظامیہ سے بات چیت کی ،ان کا کہنا تھا کہ ”کیسے ہیں آپ،کیا ہورہا؟آپ لوگ کیاہمیں بھول گئے ہو؟”پی ایس ایل 3کی تیاریں پکڑیں،اس بارضرورآوں گا،“

ٹیگز: