پی ایس ایل 3 ، ڈیرن سیمی کا پشتو زبان میں بیان جاری

پی ایس ایل 3 ، ڈیرن سیمی کا پشتو زبان میں بیان جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوسرے ایڈیشن میں فاتح ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر پشتوزبان میں بیان جا ری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ۔


ویسٹ انڈین سابق کپتان نے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنے شائقین سے پشتو میں پوچھا ہے کہ ”پی ایس ایل 3کے بار ے میں کیاخیال ہے،“ اور”امید ہے سب ٹھیک ہوں گے“۔اپنے اس پیغام میں انہوں نے پی ایس ایل تھری کی ڈارفٹنگ کے حوالے سے بھی عوام سے رائے لی ہے۔


واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی پلئیرز ڈرافٹنگ12نومبر کوہو رہی ہے۔