انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کرنے سے ویرات کوہلی کو کتنے بھارتی روپے ملتے ہیں ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کرنے سے ویرات کوہلی کو کتنے بھارتی روپے ملتے ہیں ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر قسمت کی دیوی کے ساتھ ساتھ لکشمی کی دیوی بھی بہت مہربان ہے ۔ ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔ ان کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہیں۔فیس بک پر ان کے پیج پر 36 ملین لائکس ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 ملین ہے جبکہ انسٹاگرام پر 15 ملین لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہونگے کہ  ویرات  کوہلی کو انسٹاگرام پرصرف ایک پروموشنل پوسٹ کرنے پر 3.2 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ویرات کوہلی  اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے بھی بڑے استار بن گئے ہیں اور ان کا شمار فٹبال کی دنیا کے امیر ترین اور بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو سے ہونے لگا ہے ۔ یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو بھی ایک پوسٹ کی پرموشن کرنے پر اتنے ہی پیسے ملتے ہیں ۔