ویرات کوہلی انسٹا پر کمائی میں سب پر بازی لے گئے ،بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کومات دے دی

ویرات کوہلی انسٹا پر کمائی میں سب پر بازی لے گئے ،بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کومات دے دی

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انسٹا گرام پر کمائی میں سب پر بازی لے گئے۔ ویرات کوہلی نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو مات دے دی ۔ویرات کوہلی انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر 256 ملین فالوورز ہیں۔ 2023 کی فہرست بتایا گیا ہے کوہلی کو انسٹاگرام پر ہر ایک سپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ بھارتی روپے ملے۔

فہرست میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بھارتی شخصیت بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا ہیں جنہوں نے فی پوسٹ 4.40 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔


عالمی سطح پر انسٹاگرام سے کمائی کرنے میں شہرہ آفاق فٹبالر رونالڈو سر فہرست ہیں جنہوں نے 3.23 ملین امریکی ڈالر کی بھاری رقم وصول کی جو ویرات کوہلی سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر فٹبالر میسی ہیں جنہوں نے ہر انسٹاگرام پوسٹ پر 2.56 ملین امریکی ڈالر رقم حاصل کی۔

یاد رہے کہ رونالڈو کے فالورز کی تعداد 59 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار اور 846 ہے جب کہ میسی کے 47 کروڑ 92 لاکھ 68 ہزار اور 484 فالورز ہیں۔

مصنف کے بارے میں