او آئی سی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

او آئی سی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد الاوتھمین نے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر کے حوالے سے جدہ میںمنعقدہ ایک سیمینار اور تصویری نمائش سے خطاب میں بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔ او آئی سی سیکر ٹریٹ میں ہونے والے سیمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام جدہ میں پاکستانی کونسلیٹ اور او آئی سی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پاکستان کے کونسل جنرل شہر یار اکبر خان نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی مدد کرے۔

جدہ میں پاکستان کے سفیر خان حاشم بن صدیق نے اپنی اختتامی تقریر میں کشمیر کاز   کی حمایت پر  او آئی سی اور سعودی عرب کا شکریہ ادا   کیا۔ انہوں نے محکوم کشمیریوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا   کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر  میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی جاری رکھے گی۔کشمیرکمیٹی جدہ کے ارکان نے اس موقع پر ایک قرار داد پیش کی جس میں او آئی سی پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کوششوں میں تیزی لائے۔

کشمیری نمائندے سید فیض نقشبندی نے سامعین کو مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول میں کشمیریوں کی مدد کریں۔

مصنف کے بارے میں