پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے : سروے رپورٹ

پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے : سروے رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں حکومت کے تمام اقدامات اور پالیسیوں کے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باوجودغربت میں خاتمے کی بجائے، مہنگائی اور افراطِ زر کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔


ایک سروے کے مطابق، پچھلے چار سالوں میں حکومت کے کسی بھی پروگرام یا اقدامات کی وجہ سے غربت میں کمی نہیں ہوئی ۔ بلکہ جو کمی اس حکومت کے آنے سے پہلے غربت کے خاتمے میں ہو چکی تھی وہ بھی اب ختم ہو رہی ہے۔ اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے غربت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں غربت کی سطح اس وقت 39 فیصد سے زیادہ ہے، جس میں سب سے زیادہ غربت کی شرح قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں۔ جہاں یہ شرح 39 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔


حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق فاٹامیں غربت کی شرح 73 فیصد ہے، اور بلوچستان میں یہ شرح 71 فیصد ہے۔کے پی کے میں غربت کی شرح 49 فیصد ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور سندھ میں یہ شرح 43 فیصد ہے۔ پچھلی حکومتوں کے دوران غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے گئے جن کی وجہ سے غربت کی شرح 55 فیصدسے کم ہو کر 39 فیصد تک آگئی۔