اسلام آباد:وفاقی حکومت نے شاندار فیصلہ کرتے ہوئے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش 12 ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریق سے منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔
حکومت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ عالمی رحمت آلعامینُ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ pic.twitter.com/LwXlSVoTSF
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 10, 2018
خیال رہے کہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعة الاظہر اور شام کے مفتی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔