سردیوں کیلئے بہترین چائے جو آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند

 سردیوں کیلئے بہترین چائے جو آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند
کیپشن: سردیوں کیلئے بہترین چائے جو آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سرد موسم میں گرم چائے کے کپ سے زیادہ راحت بخش کوئی چیز نہیں ہے۔ چائے کا تازہ پیا ہوا کپ ناصرف آپ کے جسم کو گرمی دیتا ہے بلکہ کئی دوسرے طریقوں سے بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ 

شہد، لیموں اور ادرک والی چائے

 شہد کو روایتی طور پر نزلہ زکام اور کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ لیموں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ادرک کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات کے ساتھ مل کر آپ کی سردیوں کی صحت کے لیے بہت اچھا ہو سکتا ہے۔

لیموں اور کالی مرچ کی چائے

یہ چائے نہ صرف آپ کے جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں مدد دے گی بلکہ بلڈ پریشر کو کم کرے گی اور قوت مدافعت کو بھی بڑھا دے گی۔ اس میں کالی مرچ ملا کر پینے سے چھوٹی موٹی بیماریوں سے لڑا جا سکتا ہے اور گلے کی خراش کو بھی آرام ملے گا۔

ایک برتن میں پانی لیں اور پھر اُس کو اُبالنے کے لیے رکھ دیں اور اُبلتے ہوئے پانی میں لیموں کا رس اور کالی مرچ پاؤڈر شامل کریں۔

اُبال آنے کے بعد ایک چٹکی ہلدی شامل کر لیں اور پھر اچھی طرح اُبال لیں جبکہ 3 سے 4 منٹ تک اُبالنے کے بعد چائے کو کپ میں نکال لیں اور پھر اس میں شہد شامل کر کے پی لیں۔

دار چینی اور تلسی کی چائے

تلسی کو ایک حیرت انگیز خون صاف کرنے والا پودا کہا جاتا ہے۔ یہ سینے کی جلن کو بھی کم کرتا ہے اور گلے کی خراش سے آرام فراہم کرتا ہے۔ دوسری طرف دار چینی میں طاقتور سوزش کی خصوصیات ہیں اور یہ عام انفیکشن کے خلاف بھی لڑتی ہے۔ 

اس چائے کے لیے صرف ایک کپ پانی میں 8 سے 10 تلسی کے پتے ڈال کر اُبالیں۔ جب پانی اُبل رہا ہو تو آپ دار چینی کی چھڑی یا دار چینی کا پاؤڈر ڈال لیں، جب یہ اچھی طرح اُبل جائے تو اُس میں ایک چٹکی ہلدی بھی شامل کریں۔ اُس کے بعد کچھ دیر کے لیے اس چائے کو اُبالیں اور پھر گرما گرم چائے کپ میں ڈال کر پی لیں۔

ادرک اور پودینے کی چائے

تازہ پودینہ نہ صرف آپ کی چائے میں اضافی خوشبو ڈالتا ہے بلکہ ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے اور پیٹ کی پریشانیوں کو الوداع کہہ دیتا ہے۔ دوسری طرف ادرک موسم سرما کی پسندیدہ غذا ہے کیونکہ یہ خون صاف کرتی ہے اور سردی کی علامات کو بھی دور کرتی ہے۔

اس چائے کو بنانے کے لیے ایک کپ پانی میں 6 سے 8 پودینے کے پتے اور ادرک کے ساتھ اُبالیں۔ چائے کو ابلنے دیں اور پھر 4 سے 5 منٹ تک پکنے دیں۔ گرم ہونے پر چھان کر پی لیں۔