عظمت اللہ کے 97رنز، افغانستان  نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 245 رنز کاٹارگٹ دے دیا

عظمت اللہ کے 97رنز، افغانستان  نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 245 رنز کاٹارگٹ دے دیا

احمد آباد :افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 245 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ ورلڈکپ کا 42 واں میچ بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جارہا ہے۔ورلڈکپ کا 42 واں میچ بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جارہا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمد آباد میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ افغانستان کی  ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔  عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ  رحمان اللہ گُرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔


 جنوبی افریقہ کی جانب سےکوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2  اور  فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ افغانستان ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے  باہر ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں