ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ٹارگٹ

 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ٹارگٹ

دھرم شالا : ورلڈ کپ کے میچ میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔ یہ میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔


میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور بائولنگ کا انتخاب کیا۔ بارش  کی وجہ سے  میچ تاخیر کا شکار ہوا اور فی اننگز43 اوورز تک محدود کر دی گئی۔


نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز سکور کیے۔   کپتان سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔وکرم جیت سنگھ نے دو، میکس  نے 18، کولن ایکرمین نے 12، بیس ڈی لیڈزنے 2، سیبرنڈ نے 19، تیجاندامان رو نے بیس، لوگون وین بیک نے 10، رولف وین ڈیر مروا نے 29 سکور بنائے۔ سکاٹ ایڈورڈ ز نے 78  سکور، آریان ڈٹ نے 23 سکور بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔


جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی  نگیٹی نے دو، مارکو جانسن نے دو، ربادا نے دو، گیرالڈ کوٹزی نے  ایک، کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔


دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، جنوبی افریقہ کو 2میچز میں مسلسل کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں