ورلڈ کپ، آج جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی

ورلڈ کپ، آج جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی

دھرم شالہ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ  2023 آج جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔

ca9141380da24a5ee49ed2aa4cf8045e

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہوگا۔اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 81 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ڈچ ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں 99 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ون ڈے میں دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے چھ بار کامیابی حاصل کی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔


ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں تین بار ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈزکے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کی۔

جنوبی افریقہ (ممکنہ الیون)
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی/جیرالڈ کوٹزی

نیدرلینڈز (ممکنہ الیون)
وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور  وکٹ کیپر)، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک/ریان کلین، آرین دت، پال وین میکرین

مصنف کے بارے میں