Get Alerts

2 ہزار سی سی گاڑیوں کے مالکان کے لیے بری خبر، خلاف ورزی پر جرمانہ 20 ہزار روپے

 2 ہزار سی سی گاڑیوں کے مالکان کے لیے بری خبر، خلاف ورزی پر جرمانہ 20 ہزار روپے

لاہور : پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2 ہزار سی سی گاڑیوں کے مالکان کے لیے سخت قواعد نافذ کیے جائیں گے۔

نئی ترامیم کے مطابق، نمبر پلیٹس پر مٹی، کالاپیپر یا کسی اور طریقے سے نمبر چھپانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

جرمانوں کے نفاذ کے لیے سمری پنجاب اسمبلی بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد یہ ترامیم باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو جائیں گی۔
 

ٹیگز: