کیلیفورنیا: ایپل کے نئے آئی فون 18 کے ماڈلز کے حوالے سے خبریں سامنے آ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئی فون 18 پرو اور فولڈ ماڈلز ستمبر 2026 میں، جبکہ بنیادی آئی فون 18 اور آئی فون 18e بہار 2027 تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
بنیادی ماڈل کی قیمت تقریباً 799 ڈالر اور پرو ماڈل کی قیمت 1,099 ڈالر متوقع ہے۔ نئے ماڈلز میں چھوٹے یا انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی، جدید کیمرا سسٹم، اور عنابی سمیت نئے رنگ شامل ہو سکتے ہیں۔ پرو اور پرو میکس میں ویری ایبل اپرچر کیمرا تصاویر کو روشنی کے حساب سے بہتر بنائے گا۔
یہ آئی فون 18 سب سے پتلا ماڈل بھی بننے کی توقع ہے، جس کے ساتھ صارفین کو جدید فیچرز اور اسٹائل کا نیا امتزاج ملے گا۔