Get Alerts

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد استعفیٰ

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد استعفیٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ آج کا ووٹ میں نے اپنے سپہ سالار کے نام پر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہوئی تو میری فیملی کے 10 افراد کو اٹھایا گیا، لیکن اس وقت کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔

سیف اللہ ابڑو کے اس فیصلے کو ایوانِ بالا کی کارروائی کے دوران غیر متوقع پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: