لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ایک کمی اور کمزوری تھی، جسے پیپلز پارٹی نے مشاورتی عمل کے ذریعے پورا کیا۔
تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی ترامیم بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کر کے کی جاتی ہیں، اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری مشاورت کے ذریعے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا۔
دوسری جانب، بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔