عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس، رکن قومی اسمبلی نے الزامات مسترد کر دیئے

عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس، رکن قومی اسمبلی نے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کی مخصوص نشست پر نامزدگی عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ کی۔ اب وہ تحریک انصاف سے منحرف ہو گئی ہیں انہیں پارٹی شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا۔ عائشہ گلالئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کی۔

عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے عائشہ گلا لئی کے بیانات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ کہا 29 جولائی کو بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں شرکت کے باوجود انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس میں شریک نہیں تھیں اور پھر بیان بدل دیا کہ امیدوار کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے بتایا  کہ جس دن قومی اسمبلی کا اجلاس تھا عائشہ گلالئی اس دن پریس کانفرنس میں مصروف تھیں۔ پوچھا گیا تو عائشہ گلالئی نے جواب میں کہا کہ وہ بیماری کے باعث اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر سکیں۔ 5 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں