مہندرا سنگھ دھونی کو 5 سالہ بیٹی کا ریپ کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

مہندرا سنگھ دھونی کو 5 سالہ بیٹی کا ریپ کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں
کیپشن: دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن اب بھی ملکی لیگ میں چنئی سپر کنگ کی نمائندگی کرتے ہیں اور ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کو 5 سالہ بیٹی زیوا دھونی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے اور یہ دھمکی انسٹاگرام پر دی گئی ہے۔

دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور 7 اکتوبر کو چنئی سپر کنگ کو شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چنئی سپر کنگ رواں سیزن میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور 6 میں سے 4 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جس کے بعد چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو  سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں خواتین اور کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہ وگیا ہے اور پے در پے واقعات کے بعد کئی ممالک نے خواتین کو بھارتی دارالحکومت میں اکیلے سفر سے منع کر رکھا ہے۔