ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بینچ ضمانت منسوخی کی درخواست پر 18 اکتوبر کو سماعت کرے گا اور عدالت نے لیگی رہنما کو اس روز طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جو اب سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں