اسرائیل میں سائرن بج گئے،حماس  کا   عسقلان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کا الٹی میٹم 

 اسرائیل میں سائرن بج گئے،حماس  کا   عسقلان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کا الٹی میٹم 
سورس: File

 غزہ:حماس نے  عسقلان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی شہرعسقلان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے اوراس کے ساتھ ہی شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔

حماس نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہائشیوں کو الٹی میٹم دیاجارہا ہے کہ  وہ شہر خالی کردیں۔ 

اسرائیلی افواج  کاکہنا ہے کہ  تل ابیب سمیت اور پورے اسرائیل میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔اسرائیلی فوج  نے یہ بھی دعویٰ  کیا ہے کہ  سنیچر کے روز سے اب تک غزہ سے اسرائیل پر 4500 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں