Get Alerts

امریکی صدر ٹرمپ کا حماس کو امن معاہدے پر دستخط کا الٹی میٹم

امریکی صدر ٹرمپ کا حماس کو امن معاہدے پر دستخط کا الٹی میٹم

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے مجوزہ امن معاہدے پر دستخط کرے، بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق حماس کو اتوار کی شام 6 بجے تک کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ معاہدے کو قبول کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "یہ حماس کے لیے معاہدہ کرنے کا آخری موقع ہے۔ اگر تنظیم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو نتائج سنگین ہوں گے۔" انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ معاہدے پر متعدد علاقائی ممالک پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔

انہوں نے  فلسطینیوں کو مشورہ دیا کہ وہ غزہ کے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کریں تاکہ ممکنہ کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔ ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بنے گا بلکہ "باقی تمام حماس جنگجوؤں کی زندگیاں بھی بچا سکتا ہے"۔

انہوں نے حماس کو مشرق وسطیٰ میں ایک طویل عرصے سے "بے رحم اور پرتشدد خطرہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد تنظیم کو سخت سزا دی جائے گی۔

ان کے بقول، "اب تک حماس کے 25 ہزار سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں اور باقی عسکری طور پر گھیرے میں آ چکے ہیں۔" ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ معاہدے کے لیے شرط یہ ہے کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی کئی اہم ریاستیں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر امن پر متفق ہو چکی ہیں اور یہ کہ "مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو کر رہے گا، چاہے جیسے بھی ہو

ٹیگز: