Get Alerts

"غیر مشروط ہتھیار ڈالو یا تباہی کے لیے تیار رہو": صدر ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی سخت ترین پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل صرف "غیر مشروط سرینڈر" کی بنیاد پر ہی ممکن ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک کڑی وارننگ جاری کی ہے۔ ٹرمپ نے صاف الفاظ میں کہا کہ ایران کے پاس غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے   کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے ایک "عظیم اور قابل قبول رہنما" کے انتخاب کو مستقبل کی کسی بھی بات چیت کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔
 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرینڈر کے بعد امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لائے گا۔ صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران ان کے مطالبات مان لیتا ہے، تو اسے معاشی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

ٹیگز: