Get Alerts

معاہدہ نہ ہوا تو چند دنوں میں ہولناک حملہ ہوگا:امریکا کا ایران کو آخری الٹی میٹم

معاہدہ نہ ہوا تو چند دنوں میں ہولناک حملہ ہوگا:امریکا کا ایران کو آخری الٹی میٹم


واشنگٹن / تہران:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جاری مذاکرات میں کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دو سے تین روز کے اندر ایران پر ایک اور "ہولناک حملہ" کر سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس وقت سفارتی سطح پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تہران کے پاس ڈیل کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ وہ ایران پر ایک نئے اور بڑے حملے کی منظوری دینے کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے اور اس میں محض ایک گھنٹے کا وقت باقی تھا، لیکن مذاکرات کاروں کی درخواست پر اس کارروائی کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ناگزیر ہے، لیکن وہ سفارت کاری کو ایک آخری موقع دے رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کے لیے وقت کی حد مقرر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب اس ڈیل کے لیے ایران کے پاس جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔ اگر اس دوران بات چیت ناکام ہوئی، تو ہم کارروائی کے لیے مکمل تیار ہیں۔

دوسری جانب، تہران نے اس امریکی الٹی میٹم پر سخت موقف اپنایا ہے۔ ایرانی عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے الرٹ ہیں اور اگر امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو خطے میں امریکی مفادات کے خلاف نئے محاذ کھول دیے جائیں گے۔

ٹیگز: