Get Alerts

بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دے دی

 بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دے دی

نئی دہلی: بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اس میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کافی مہنگا ثابت ہوا۔

بھارت کے 222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بنا سکی۔

 
 

بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، پرویز حسین 16، لٹن داس اور کپتان شانتو 11، 11 رنز بناسکے۔

ٹیگز: