Get Alerts

سلطان آف جوہر  کپ ، پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے درمیان ہاکی  کا  ٹاکرا، شائقین کا جوش وولولہ بڑھ گیا

سلطان آف جوہر  کپ ، پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے درمیان ہاکی  کا  ٹاکرا، شائقین کا جوش وولولہ بڑھ گیا

ملائیشیا :ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا شاندار آغاز کل ہونے جا رہا ہے، جہاں 21 سال سے کم عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔

پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم اپنے پہلے میچ میں میزبان ملک ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹیم نے ہیڈ کوچ کامران اشرف کی زیر نگرانی جوہر بارو کے ہاکی اسٹیڈیم میں سخت مشقیں کی ہیں اور مختلف ڈرلز کے ذریعے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

پاکستان کی قومی جونیئر ٹیم کا دوسرا میچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ہے، جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ 14 اکتوبر بروز منگل کو متوقع ہے، جو اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ ہوگا۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے کہا کہ ٹیم نے واحد پریکٹس سیشن میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور ہر میچ کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائشیا کی ٹیم بہت مضبوط ہے، اور پاکستان اس کے خلاف جیت کے ساتھ اعتماد بڑھانا چاہتا ہے۔

ٹیگز: