Get Alerts

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کا مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کا مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

 ملائیشیا:سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے اس اہم میچ میں پاکستان نے تین بار برتری حاصل کی، تاہم بھارت نے ہر بار بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان حنان شاہد نے پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جسے بھارت کے انمول اکا نے دوسرے کوارٹر میں برابر کر دیا۔

تیسرے کوارٹر کے 39ویں منٹ میں سفیان خان نے دوسرا گول اسکور کیا، مگر چوتھے کوارٹر میں بھارت کے سوربھ آنند کشواہا نے 47ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ پھر برابر کر دیا۔

بھارت نے 53ویں منٹ میں منمیت سنگھ کے ذریعے تیسرا گول اسکور کر کے برتری حاصل کی، تاہم صرف دو منٹ بعد سفیان خان نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کر کے میچ کو 3-3 پر ختم کر دیا۔

 پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے (5ویں منٹ)، سفیان خان (39ویں اور 55ویں منٹ) میں گول کیا۔  بھارت کی جانب سے انمول اکا (2nd کوارٹر)، سوربھ کشواہا (47ویں منٹ)، منمیت سنگھ (53ویں منٹ) میں گول داغا۔
ٹورنامنٹ میں یہ نتیجہ دونوں ٹیموں کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اہمیت رکھتا ہے، اور آئندہ میچز میں کارکردگی فیصلہ کن ثابت ہو گی۔

ٹیگز: