Get Alerts

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، 20 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، 20 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے ہندو برادری کے اہم مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اکتوبر 2025 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہندو برادری کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ تمام سرکاری دفاتر اس دن بند رہیں اور لوگ امن و خوشی کے ساتھ تہوار منا سکیں۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 20 اکتوبر بروز پیر کو سندھ کے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے تاکہ شہری مکمل طور پر دیوالی کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔

دیوالی دنیا بھر میں بدھ، ہندو، سکھ اور جین مذاہب کے ماننے والوں کا مشترکہ تہوار ہے، جو روشنی کا جشن منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو اندھیرے پر روشنی، نادانی پر عقل، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ تہوار اصل میں اماوس یعنی نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے، اور اس موقع پر گھروں اور مندر کو روشن کیا جاتا ہے، جس سے محبت، امن اور خوشیوں کا پیغام جاتا ہے۔

ٹیگز: