ممبئی: پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ سارہ خان نے دوسری شادی کر لی ہے۔ سارہ خان کے شوہر کرش پاٹھک پروڈیوسر اور اداکار ہیں اور ان کی عمر سارہ خان سے چار سال کم ہے۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی اطلاع انسٹاگرام پر دیتے ہوئے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے اور شوہر کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آرہی ہیں۔
سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “دو عقائد، ایک اسکرپٹ، لامحدود محبت — دستخطوں سے مہر ثبت ہوئی۔” انہوں نے مزید لکھا کہ “قبول ہے سے سات پھیرے تک ہماری کہانی اس اتحاد کی عکاس ہے جہاں عقائد تقسیم نہیں بلکہ یکجا ہوتے ہیں۔”
واضح رہے کہ سارہ خان کی پہلی شادی 2010 میں ریئلٹی شو بگ باس کے دوران ساتھی اداکار علی مرچنٹ سے ہوئی تھی، تاہم کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
پندرہ سال بعد، 36 سالہ سارہ خان نے 32 سالہ کرش پاٹھک سے شادی کر کے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔