ایشیا کپ:پاکستان نے ٹاس جیت لیا

ایشیا کپ:پاکستان نے ٹاس جیت لیا

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سری لنکن دار الحکومت کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ 

دوسری جانب آج پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، صبح سورج نکل آیا مگر کولمبو میں آج بارش کا 80 فیصد تک امکان ہے،  دن کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔


آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں