ایشیا کپ: بارش کی وجہ سے  پاکستان اور بھارت کا  میچ معطل ، فیصلہ ریزرو ڈے پر ہوگا 

ایشیا کپ: بارش کی وجہ سے  پاکستان اور بھارت کا  میچ معطل ، فیصلہ ریزرو ڈے پر ہوگا 

کولمبو: ایشیا کپ میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ معطل ہوگیا ہے اور کل کھیل دوبارہ شروع ہوگا ۔ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ آج معطل کر دیا گیاہے۔بھارت نے 24.1 اووروں   میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائےگا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ بائولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا۔ پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بائولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

مصنف کے بارے میں